چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےقومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےقومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ملاقات
کیپشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےقومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ملاقات

ایک نیوز:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی سےقومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں کوچ اظہر محمود اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک نیوزی لینڈ سیریز کی تیاریوں اور ٹیم کمبینیشن پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں کھلاڑیوں کی روٹیشن پالیسی سے متعلق بھی اظہار خیال کیاگیا،بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی کو سیریز کیلئے تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ،قومی کپتان نے ٹیم کمبینیشن سے متعلق مشاورت بھی کی، چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کی تصویر ایکس اکاونٹ پر شئیر کیں۔