قومی سلیکشن کمیٹی کی قومی کرکٹرز سے ملاقات

قومی سلیکشن کمیٹی کی قومی کرکٹرز سے ملاقات
کیپشن: قومی سلیکشن کمیٹی کی قومی کرکٹرز سے ملاقات

ایک نیوز:قومی سلیکشن کمیٹی کی قومی کرکٹرز سے ملاقات ، سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی ۔ملاقات میں کیمپ کے29  میں سے28  کھلاڑیوں نے شرکت کی۔محمد رضوان اتوار کی شب  عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور  نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے  کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی سے ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف،عبدالرزاق ،اسد شفیق اور بلال افضل کے علاوہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان  کل لاہور میں ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی شب اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستانی  ٹیم اس سال  امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی۔