شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو شکست :گیلانی کا بیٹا بازی لے گیا

شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو شکست :گیلانی کا بیٹا بازی لے گیا
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi's daughter defeated: Geelani's son took Bazi

ایک نیوز نیوز :این اے 157 ملتان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانوقریشی ہار گئیں ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی تھے جو 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 157 ملتان 4  کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی پر 19 ہزار 750 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔