بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد ،والہانہ استقبال 

ویب ڈیسک :بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی دربار صاحب کرتار پور آمد ،پاکستانی فنکاروں نے والہانہ استقبال کیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-16/news-1705422408-9514.mp4

تفصیلات کے مطابق دربار صاحب کرتار پور پہنچنےوالے بھارتی وفد میں اداکار ہریش ورما،شرن کور،جسکرن سنگھ شامل تھے۔

پاکستانی فنکارو ں اداکارہ روبی انعم،قیصر پیا،سردار کمال،اظہر بٹ، آصف اقبال،شاہد خان اور شجر عباس نے بھارتی فنکاروں کو خوش آمدید کہا۔

بھارتی فنکاروں کے وفد کی دربار صاحب کرتار پور پر حاضری، ماتھا ٹیکا،لنگر کھایا،دونوں وفود کے درمیان مسکراہٹوں اور محبتوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔

فلم ڈرامے آلے کی کاسٹ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ہے ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار قیصر پیا،سردار کمال، آصف اقبال ،شاہد خان ،روبی انعم ،ہریش ورما اور شرن کور  شامل  ہیں۔

بھارتی فنکاروں کے وفد کی جانب سے بین الاقوامی پنجابی فلم ڈرامے آلے کے بارے میں گفتگو بھی کی گئی۔

 فلم ڈرامے آلے 19 جنوری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہورہی ہے ۔

فلم کے ہیرو ہریش ورما،شرن کور،جسکرن سنگھ،جندر کھموج، فلم کی پروموشن کے لیے خاص طور پر کرتار پور آئے۔ فلم ڈرامہ آلے لہندے اور چڑھدے پنجاب کی مشترکہ کہانی ہے۔جس کی شوٹنگ لندن اور پاکستان میں کی گئی۔فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج ہیں جبکہ پروڈیوسر جسکرن سنگھ اور اظہر بٹ ہیں۔

ہریش ورما کاکہنا تھا کہ یہاں آکر سکون ملا ،خوش قسمت ہیں یہاں آئے ہیں۔آج کرتار پور آنا ،ہماری یادوں میں ہمیشہ رہے گا۔یہاں سے جانے کو دل نہیں کر رہا،دوبارہ پھر آئیں گے۔محبتوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہنا چاہیے۔اس دھرتی پر سب کے لئے پیارہے۔

بھارتی اداکار شرن کور کاکہنا ہے کہ کرتار پور کی خوبصورتی بیان کرنا مشکل ہے۔ کرتار پور پہلی بار آئی ہوں،یہاں آنا ایک خواب لگتا تھا۔یہاں سے جانے کو دل نہیں کر رہا۔

پروڈیوسر جسکرن سنگھ  کاکہنا تھا کہ سارا سہرا پروڈیوسر اظہر بٹ کو جاتا ہے،فلمیں بنتی رہیں گی ۔پیار لے کر جارہے ہیں۔ڈرامے آلے کے پانچ  اسیکوئیل بنانے کی بات ہوئی ہے۔فلم ڈرامے آلے ٹو کا بھی آج یہاں سے اعلان کررہے ہیں۔

رائٹرچندر کمبوج کاکہنا تھا کہ پاسپورٹ نہیں ہونا چاہیے فلم کے اندر یہی پیغام دیا ہے۔ادھر ادھر کی بات نہیں ہونی چاہیے۔

اداکار قیصر پیا کاکہنا تھا کہ ساری زندگی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اداکارہ روبی انعم کاکہنا تھا کہ دعا ہے ہم سارے اسی طرح ملتے رہیں۔ڈرامے آلے یہاں آئے ہیں،یہ پیار ہمیشہ رہنا چاہیے۔پیار کے رشتے بنتے ہیں اور ان کو مزید بننا چاہیے۔

اداکار آصف اقبال کاکہنا تھا کہ پنجابی کو پرموٹ کیا جائے۔دونوں پنجابیوں کے دل ایک ہیں۔