ایک نیوز :وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بارہ بجے ہو گا،وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل زیر غور لایا جائے گا،سفیر منظور چودھری کو غیر ملکی ایوارڈ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے ،احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی کابینہ ایجندے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی،وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی ایجنڈے کا حصہ ہے ،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی.