پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کا بھرپورمعاشی تعاون پراتفاق

پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کا بھرپورمعاشی تعاون پراتفاق
کیپشن: پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کا بھرپورمعاشی تعاون پراتفاق

 ایک نیوز : پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کابرادرانہ تعلقات کو فروغ د ینے پراتفاق،بھرپورمعاشی تعاون کااعادہ کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ   نےسرمایہ کاری کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ میں سعودی عرب وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں بھرپور میزبانی کی۔اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک بڑا وفد پاکستان میں ہے۔وفد کا استقبال کرکے مسرت ہوئی۔آج ہم نے مختلف  شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ہم نے اپنے برادرانہ تعلقات کو باہمی مفید شراکت داری میں بدلنے پر بات کی۔ایس آئی ایف سی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو کی سہولت فراہم کرتی ہے۔مقصد بیرونی سرمایہ کاری میں سہولت کاری ہے۔سعودی وفد اور ایس آئی ایف سی میں زراعت و دیگر شعبوں میں تعاون و سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔ پاکستان سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ہم سعودی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کےدورے پر شکر گزار ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کاکہنا تھاکہ ہم پرتپاک استقبال اور پرجوش ملاقاتوں پر شکر گزار ہے۔ملاقاتوں میں ہم نے باہمی تعلقات کی مضبوطی پربات کی۔ہم اس دورے کو مثبت قرار دیتے ہیں۔اس کے نتائج آنے والے مہینوں میں سامنے آئیں گے۔ہم مل کر باہمی مفاد حاصل کر سکتے ہیں۔ہم نے باہمی دلچسپی و علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ہم باہمی اقتصادی خوشحالی و علاقائی سالمیت کیلئے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ گذشتہ حکومت کے 16 ماہ میں ہم نے چھوٹی سرمایہ کاری اور سرماجک کاری میں سہولت کاری پر کام کیا۔تاکہ حکومت سے حکومت میں سرمایہ کاری میں ون ونڈو آپریشن میسر ہو۔ہم سرمایہ کاری کے لیے توانائی,  ہائیڈرو,  تعلیم,  آئی ٹی کاکن کے شعبہ,  زراعت اور دیگر شعبوں میں اثاثوں کو اسٹریم لائن کر رہے ہیں۔ہمارے سعودی عرب سے قریبی و دیرینہ تعلقات ہیں۔کثیر الجہتی فورمز پر ہمارا موقف مشترکہ ہے۔سعودی عرب میں 2.8 ملین پاکستانی مقیم ہیں۔ پاکستان کے پاس بہت سی صلاحیتں ہیں۔یہ اگلے دو برس میں جی 20 کی ایک بڑی معیثت ہو گا۔