حکومت نے گلوکار غلام عباس کی مالی امداد کردی

حکومت نے گلوکار غلام عباس کی مالی امداد کردی
کیپشن: The government provided financial assistance to singer Ghulam Abbas

ایک نیوز: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر پاکستانی معروف گلوکار غلام عباس کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
صوبائی وزیر صحت نے مریم نواز کی طرف سے علیل گلوکار کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔مریم نواز نے گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج کے لیے حکومتِ پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر نے علیل گلوکار کے گھر جاکر 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور مریم نواز کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ گلوکار غلام عباس نے مالی امداد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔