وزیراعظم کا عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنےکافیصلہ

وزیراعظم کا عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنےکافیصلہ
کیپشن: وزیراعظم کا عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنےکافیصلہ

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کا عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کا فیصلہ، بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 وزیرِ اعظم  شہبازشریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات پر اعلی سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس کو بجلی شعبے کی موجودہ پیداوار اور ترسیلی نظام کے حوالے سے تفصیلات، حکومتی اقدامات اور تجاویز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ درآمدی کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا بلکہ فی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے کمی ممکن ہوگی،وزیرِ اعظم نے تمام اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی کے اس منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اورکہا کہ بجلی کی موجودہ اضافی استعداد کو صنعتوں میں بہتر طریقے سے برو¿ئے کار لانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ایسے بجلی گھر GENCOs جو غیر فعال اور ناکارہ حالت میں ہیں انکی نیلامی کے عمل کو تیز کیا جائے،عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،بجلی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات جاری ہیں۔