پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث تعلیمی ادارے بند

 اسکولوں کو 11 بجے چھٹی کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے۔
کیپشن: اسکولوں کو 11 بجے چھٹی کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے۔

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے طلبہ کی تعلیم کا بھی حرج ہو رہاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث آج اور کل فیصل آباد  کےتعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر  کئی اسکولوں کو 11 بجے چھٹی کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔