بھارتی فلمساز رام گوپال ورما کی سیاست میں انٹری

بھارتی فلمساز رام گوپال ورما کی سیاست میں انٹری
کیپشن: Ram Gopal Varma announces he is joining politics, to contest Lok Sabha election from Pithapuram in AP

ویب ڈیسک:بھارت کے معروف فلمساز رام گوپال ورما نے سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں آندھرا پردیش کے پیتھا پورم حلقے سے لوک سبھا کی نشست کے امیدوار ہوں گے۔ 
تفصیلات کےمطابق رام گوپال ورما نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وہ آئندہ الیکشن 2024 میں آندھرا پردیش سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پیتھاپورم حلقے سے الیکشن امیدوار بننے پر خوش ہیں۔