زمان پارک کے اندر سے عمران خان کا ہنگامی ویڈیو پیغام

زمان پارک کے اندر سے عمران خان کا ہنگامی ویڈیو پیغام

ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے۔ ہم نبی ﷺ کے امتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ عمران خان جیل گیا تو قوم سو  جائے گی۔آپ نے ان لوگوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔قوم نے اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے ، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں۔میں نے ساری زندگی یہ جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا۔یہ مجھے جیل میں ڈالتے ہیں یا مار دیتے ہیں ۔ آپ نے ثابت کرنا ہے کہ میرے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔قوم بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔