نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی
کیپشن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم اور فخر زمان کی سنچریاں بھی رائیگاں چلی گئیں۔ 


پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اننگز کا مستحکم آغاز نہ کر سکی، قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 10 رنز پر ہی دو وکٹیں گر گئیں، اوپنر صائم ایوب صرف 1 سکور ہی بنا پائے اور چھکا لگانے کی کوشش میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، محمد رضوان بھی جم کر نہ کھیل سکے اور 5 گیندوں پر 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔

تاہم بعد میں آنے والے بلے فخر زمان نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کا مجموعی سکور 97 تک پہنچا کر 50 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔

نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد بھی کریز پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے اور محض 4 رنز پر بین سیئرز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ 108 رنز پر گری، اعظم خان نے بھی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور صرف 2 رنز پر ہی پویلین چلتے بنے۔

بابر اعظم نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری سکور کی اور وہ 43 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین سیئر، اش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

قبل ازیں ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔


کھیل کے آغاز پر کیوی اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف جارحانہ انداز اپنایا تاہم 59 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بنا کر عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

کیوی بلے باز ڈیرل مچل 17 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ مارک چیپمین کو 4 رنز پر عباس آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی، کیویز کا پانچواں نقصان گلین فلپس کی صورت میں ہوا، فلپس 9 گیندوں پر 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بلے باز ایڈم مائلن کو بھی بغیر کھاتہ کھولے حارث رؤف نے چلتا کیا۔

نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 183 رنز کے مجموعے پر گری، کیوی بلے باز ایش سودھی بھی بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کا شکار بنے جبکہ مچل سینٹنر25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔


نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ


نیوزی لینڈ سکواڈ

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔