نیوزی لینڈکیخلاف سیریزمیں قومی ٹیم کوبڑادھچکا،اعظم خان انجری کاشکار

نیوزی لینڈکیخلاف سیریزمیں قومی ٹیم کوبڑادھچکا،اعظم خان انجری کاشکار
کیپشن: In the series against New Zealand, the national team suffered a major blow, Azam Khan suffered an injury

ایک نیوز:نیوزی لینڈکےخلاف ہوم سیریز سےقبل قومی ٹیم کوبڑادھچکا۔وکٹ کیپراعظم خان انجری کاشکارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپروبلےباز اعظم خان دائیں گھٹنے اورٹانگ کےپٹھوں کی تکلیف میں مبتلا۔ قومی کھلاڑی کویہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم موسم کی صورتحال کے باعث بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

اس دوران اعظم خان کی انجری ان کو آج کا میچ کھیلنے سے روک سکتی ہے۔آج کے میچ میں ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، محمد عامر، عماد وسیم ، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔