اسرائیل ،ایران کشیدگی،پاکستان کا صورتحال پرتشویش کااظہار 

اسرائیل ،ایران کشیدگی،پاکستان کا صورتحال پرتشویش کااظہار 
کیپشن: اسرائیل ،ایران کشیدگی،پاکستان کا صورتحال پرتشویش کااظہار 

ایک نیوز :اسرائیل ،ایران کشیدگی پر پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بنتی صورتحال پر گہری تشویش کااظہار کیاہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   پاکستان مشرق وسطیٰ میں بنتی ہوئی صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے۔ پاکستان کئی ماہ سے مہینوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 2 اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کو ایک بڑی کشیدگی کا پیش خیمہ قرار دیا تھا۔ آج کی پیش رفت سفارت کاری کے ٹوٹنے کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ صورتوں میں سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتے ہیں جہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق  اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں۔