میثاق جمہوریت ٹوکرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے،بلاول بھٹو

میثاق جمہوریت 2 کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے،بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto tried to make democratic charter 2 but failed

ایک نیوز: بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ سے میثاق جمہوریت 2 کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ صرف ایک جماعت کو کیسے پتہ ہے کہ الیکشن کب ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو دور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے لوگ مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کبھی الیکشن سے نہیں ڈری۔ 

انہوں ںے کہا کہ دن دور نہیں جب آپ کی مدد سے حکومت دوبارہ بنائیں گے۔ عوام سے کبھی منہ نہیں چھپایا۔ پیپلزپارٹی کی کردار کشی اس لئے کی گئی تاکہ سلیکٹڈ حکومت کو مسلط کرسکیں۔ 2018میں پوری ریاست سلیکٹڈ کو جتوانے پر لگی تھی۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک میں الیکشن جلدازجلد ہونے چاہئیں۔ ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں تو مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ کل سی ای سی کے اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کریں گے۔ 

انہوں نے نام لیے بنا کہا کہ ایک جماعت کو کیسے پتہ ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے؟ صرف ایک جماعت کو پتہ ہے الیکشن کب ہوں گے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات نہ کروں تو کیا کروں؟ کوئی جماعت تنہا پاکستان کے مسائل نہیں حل کر سکتی۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ 95 دن، 100 دن یا 10 سال؟ بتائیں کب الیکشن کرانے کا ارادہ ہے؟ ضد یا کوئی اوروجہ ہے تو الیکشن آگے لے جائیں مگر تاریخ تو دیں۔