ڈسٹرکٹ سیشن جج بہاولنگر انتقال کر گئے، نمازہ جنازہ ادا

 میت تدفین کے لئے آبائی ضلع جھنگ روانہ کردی گئی۔
کیپشن: میت تدفین کے لئے آبائی ضلع جھنگ روانہ کردی گئی۔

ایک نیوز نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر مرزا سلیمان بیگ انتقال کرگئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا سلیمان بیگ  کمرہ عدالت میں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔  شدید ہارٹ اٹیک کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے  اور جان کی بازی ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا سلیمان بیگ کی نماز جنازہ حیدر اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے۔  بہاولنگر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت تدفین کے لئے آبائی ضلع جھنگ روانہ کردی گئی۔  مرحوم کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور  پسماندگان میں اہلیہ اور 4 بچے شامل ہیں۔

  نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر  ، ڈی پی او ، ضلعی انتظامی افسران ججز صاحبان ، وکلاء، کورٹس ملازمین سیاسی سماجی شخصیات شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے انتقال کے باعث ضلع بھر کی عدالتوں میں کورٹ ورک بند رہے گا۔