این اے71 سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج

این اے71 سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج
کیپشن: این اے71 سے خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج

ویب ڈیسک: آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن اورخواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے تھے، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکے۔

آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ عدالت دوبارہ این اے 71 میں گنتی کا حکم دے کر فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔