سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

 سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا
کیپشن: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا

ایک نیوز :پاکستان کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سری لنکا کی ٹیم میں دیموت کارون رتنے ( کپتان)، نشان مادشوکا، کسال مینڈس، اینجیلو میتھیوز، دنیش چندی مل، دننجایا ڈی سلوا، پاتھوم نسانکا، سدیرا سماراوکرما (وکٹ کیپر)، کامندو مینڈس، رامیش مینڈس، پرابتھ جے سوریا، پراوین جایا وکریما، کاسون راجیتھا، دلشان مادھوشنکا، وشوا فرنینڈو، لکسیتھا مانا سنگھے شامل ہیں۔

دورہ سری لنکا پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بابراعظم ( کپتان )، محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ،نعمان علی، سلمان علی آغا،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود پر مشتمل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔