پاک بحریہ کے آفیسرز،سیلرز،سویلینزکوعسکری ایوارڈز تفویض

پاک بحریہ کے آفیسرز،سیلرز،سویلینزکوعسکری ایوارڈز تفویض
کیپشن: پاک بحریہ کے آفیسرز،سیلرز،سویلینزکوعسکری ایوارڈز تفویض

ایک نیوز:پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز،سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سےستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔