پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کاسکواڈکراچی پہنچ گیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کاسکواڈکراچی پہنچ گیا
کیپشن: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کاسکواڈکراچی پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض کل کراچی پہنچیں گی۔ بیٹنگ کوچ توفیق عمر اور ویمن کرکٹر بسمہ معروف 15 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل دوپہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح 11 بجے نجی ایئرلائن سے کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔