متحدہ عرب امارات :عید الفطر پر 9چھٹیوں کا امکان

Eid-ul-Fitr Holiday 2024 in Pakistan
کیپشن: Eid-ul-Fitr Holiday 2024 in Pakistan

ایک نیوز :متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر 9 چھٹییوں کا امکان ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز میں 29 رمضان سے 3 شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔عید الفطر کے تیسرے دن تک چھٹیاں ہوں گی، تاہم اگر 30 روزے ہوتے ہیں تو عید 10 اپریل کو ہوگی، اور 29 روزے ہونے کی صورت میں 9 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں 29 رمضان یعنی 8 اپریل سے جمعے تک یعنی 3 شوال، 12 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے،چونکہ چھٹیوں سے پہلے اور بعد ہفتہ اتوار آ رہا ہےچھٹیوں کی تعداد بڑھ ممکنہ طور پر 9 ہوجائیگی۔