مبینہ زیادتی کیس: قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

مبینہ زیادتی کیس: قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا، انکا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے قریبی دوست فرحان کو 14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا اور ایف آئی آر میں یاسر شاہ پر بھی مبینہ طور پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
متاثرہ لڑکی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ کے دوست نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قومی کرکٹ نے ان کی بھرپور معاونت کی۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے ایک نجی کیفے میں لے جاکر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ کو واٹس ایپ کے ذریعے اس معاملے سے آگاہ کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہیں آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کردی تھی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔