بشریٰ انصاری نے گداگروں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتادیا

بشریٰ انصاری نے گداگروں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتادیا
کیپشن: بشریٰ انصاری نے گداگروں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتادیا

ویب ڈیسک:گلوکار بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتادیا۔
بشریٰ انصاری نے مختصر اسٹوری میں طریقہ بتایا کہ میونسپل کمیٹی کو یہ اختیار دیا جائے کہ اسے جہاں بھی بھکاری نظر آئیں، وہ انہیں شہر کی صفائی پر مامور کرے۔ بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔
اسی طرح بشریٰ انصاری نے مزید تجویز دی کہ عام شہری بھی بھکاریوں کو بھیک کی جگہ انہیں جھاڑو لے کر دیں اور ان سے صفائی کا کام کرواکر انہیں اجرت دی جائے۔
بشریٰ انصاری کی بات سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا میونسپل کمیٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ بھکاریوں سے کام لے اور انہیں کام کے بدلے معاوضہ دے۔