وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامتحدہ عرب امارات کا دورہ ، باہمی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامتحدہ عرب امارات کا دورہ ، باہمی تعاون بڑھانے پر زور
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامتحدہ عرب امارات کا دورہ ، باہمی تعاون بڑھانے پر زور

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کے دوران  ابو دبئی ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ محمد السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے ایم ڈی سید بسر سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یو اے ای نے پاکستان میں توانائی، زراعت اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔