فیصل آباد: کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونیوالا ڈرائیور چند گھنٹوں میں گرفتار

فیصل آباد: کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونیوالا ڈرائیور چند گھنٹوں میں گرفتار
کیپشن: فیصل آباد: کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونیوالا ڈرائیور چند گھنٹوں میں گرفتار

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے کیش وین کے ڈرائیور کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو چک جھمرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور کیش وین کے ڈرائیور سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لوٹی گئی کیش وین میں 4 کروڑ96 لاکھ روپے تھے، ملزم نے کارروائی اس وقت کی جب باقی گارڈز پیسے بینک برانچ میں منتقل کرنے کے لیے اندر گئے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی تھی، ڈرائیور کیش وین 109 چک کےقریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا تھا۔