نومنتخب صدرآصف زرداری نےعہدےکاحلف اٹھالیا

نومنتخب صدرآصف زرداری نےعہدےکاحلف اٹھالیا
کیپشن: نومنتخب صدرآصف زرداری نےعہدےکاحلف اٹھالیا

ایک نیوز:نومنتخب صدرآصف زرداری نےعہدےکاحلف اٹھالیا۔
تفصیلات کےمطابق حلف برداری کی تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سےکیاگیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےآصف زرداری سےعہدےکاحلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت فوجی اعلیٰ قیادت،وزرااعلیٰ ،گورنرز اورسفیروں نےشرکت کی۔

صدرمملکت  کی تقریب حلف برداری میں قائدمسلم لیگ ن نوازشریف ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری،آصفہ بھٹواوربختاوربھٹونےبھی شرکت کی۔

واضح رہےکہ آصف زرداری دوسری بارصدرمملکت منتخب ہوئےہیں،اس سےقبل 2008سے2013تک بھی صدرکےمنصب پرفائزرہے۔

یادرہےکہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔