نمونیہ سےاموات کاسلسلہ نہ تھم سکا،مزید3 بچے جاں بحق

نمونیہ سےاموات کاسلسلہ نہ تھم سکا،مزید3 بچے جاں بحق
کیپشن: The death due to pneumonia could not stop, 3 more children died

ایک نیوز:نمونیہ سےاموات کاسلسلہ نہ تھم سکا،مزیدتین بچے جاں بحق ہوگئے۔
خطرناک نمونیہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں مزید 1 بچے کی زندگی نگل گیا،جبکہ پنجاب بھر میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران3 بچے نمونیہ سے جان کی بازی ہارگئے۔
 دوسری طرف کیسزکی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 37 نئے بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلاہوکرہسپتال میں زیر علاج ہے، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
 لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 78 ہلاکتیں اور 8 ہزار 939 کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 479 اموات اور 38 ہزار 400 کیسز سامنے آئے۔