اے این ایف کی کارروائیاں، 65 کلوگرام منشیات برآمد،4خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں، 65 کلوگرام منشیات برآمد،4خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations, 65 kg of drugs recovered, 12 accused including 4 women arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 کارروائیوں میں 65 کلو منشیات برآمد کرکے 4 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

26 نمبر چونگی کے قریب 28.8 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا۔ بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب 10.5 کلو چرس برآمد کرکے 4 خواتین سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 8 کلو ہیروئن اور 2.2 کلو آئس برآمد کی گئی۔ بحریہ ٹاؤن فیز فور اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 8.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ 

خار بارڈر خیبر سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گلگت سے 1.1 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لیبر کالونی پشاور کے قریب ملزم سے 175 ایکسٹیسی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔