حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب

حکومت سازی پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
کیپشن: An important meeting of PTI has been called for consultations on government formation

ویب ڈیسک: عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، رؤف حسن، علی محمد خان اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہوگا۔

 واضح رہے کہ عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ 

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 90 نشستوں پر بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔