ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بڑا قدم اٹھا لیا

ایک نیوز نیوز: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ممنوعہ  فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پہنچے۔

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کررکھا ہے جس کیخلاف وہ عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازگل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس،عدالت نے2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں لہٰذا انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ،ویڈیو نے جھوٹ کے پول کھول دیئے

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔