دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ،ویڈیو وائرل

دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ،ویڈیو وائرل
کیپشن: دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ،ویڈیو وائرل

ایک نیوز نیوز :سرائے عالمگیرمیں دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق شہد کی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے کئی باراتی زخمی ہوگئے ۔ شہد کی مکھیوں نے نواحی علاقے کریالہ میں باراتیوں پر حملہ کیا۔


مکھیوں کے کاٹنے میں تقریباً 50 سے زائد باراتی زخمی ہوئے،باراتی بچنے کیلئے زمین پر لیٹ گئے پھر بھی شہد کی مکھیوں نے کاٹ لیا۔ریسیکیو کے مطابق بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا۔