ایمان مزاری کے ولیمے کی شاندار تقریب،تصاویر وائرل

ایمان مزاری کے ولیمے کی شاندار تقریب،تصاویر وائرل
کیپشن: ایمان مزاری کے ولیمے کی شاندار تقریب،تصاویر وائرل

ویب ڈیسک:سابق وزیرشیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی دعوتِ ولیمہ کی شاندار تقریب کا انعقاد ملتان میں کیا گیا۔تصاویر سامنے آ گئیں۔


ایمان مزاری اور پیشے کے اعتبار سے وکیل عبدالہادی گزشتہ دنوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، نکاح اور  رخصتی کی تقریب کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے رہے۔
اپنی شادی کی اطلاع ایمان مزاری نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے دی تھی جس کے بعد سے مبارکبادوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔


یمان مزاری کے ولیمے کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں سمیت معروف سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے بھی شرکت کی۔
ایمان مزاری نے اپنے ولیمے کی تقریب میں آتشی عروسی جوڑا زیب تن کیا، دولہے نے ولیمے کی تقریب کی مناسبت سے تھری پیس زیب تن کیا۔


 تقریب میں مہمانوں کیلئے خاص مینیو کا بھی اہتمام کیا گیا، ایمان مزاری کے ولیمے کی  تقریب کے مینیو میں کباب، چاول، کوفتہ، پراٹھے، چکن گریوی، باربی کیو، سبزی، دال، نان، اسٹیم روسٹ سلاد سمیت میٹھے میں کھیر، گلاب جامن، گاجر کا حلوہ شامل تھا۔