ثانیہ مرزا سے طلاق کنفرم، شعیب ملک کی شادی کی تصاویر وائرل

ثانیہ مرزا سے طلاق کنفرم، شعیب ملک کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل
کیپشن: Divorce from Sania Mirza confirmed, photos of Shoaib Malik's second marriage viral

ویب ڈیسک: گزشتہ ایک سال سے ثانیہ مرزا اور شعیب مک کی طلاق کی چہ میگوئیاں زبان زدعام تھیں۔ تاہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے کبھی بھی نہ تو اقرار کیا گیا اور نہ ہی انکار کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اب کنفرم ہوچکی ہے۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ لیکن ٹھہریں! کیا آپ جانتے ہیں کہ شعیب ملک کی دوسری بیوی ہیں کون؟

جی تو شعیب ملک نے دوسری شادی ایک مشہور اداکارہ سے کی ہے۔ جن کا نام ثناء جاوید ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دلہن عروسی لباس میں جبکہ دلہے کو شیروانی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ستاروں کی دنیا میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ شادی کے اول روز سے جوڑی تنقید کی زد میں رہی، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے شعیب ثانیہ کے طلاق کی افراہیں گردش کر رہی ہیں جسکو مزید ہوا شعیب ملک کے انسٹاگرام بائیو ڈیٹا نے لگا دی ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنا انسٹاگرام بائیو تبدیل کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹا دیا ہے
 یادرہے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا ایک بھارتی ٹینس کھلاڑی ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان کے لئے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
شعیب اور ثانیہ شادی کے 8 سال بعد والدین بن گئے۔ 2018 میں ثانیہ مرزا نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔ کئی رپورٹس کے مطابق بیٹا ہونے کے بعد بھی ان کے درمیان تعلقات ٹھیک نہ چل سکے۔ جس کے بعد دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔
 تاہم کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ۔

 لیکن حالیہ شادی کی تصدیق کے بعد اب یہ طے ہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے۔