ملک میں کورونا سے مزید120 اموات ، پنجاب میں60 ہلاکتیں

ملک میں کورونا سے مزید120 اموات ، پنجاب میں60 ہلاکتیں
لاہور: کورونا وائرس کی تیسری لہر مزید خطرناک ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک سو بیس افراد انتقال کرگئے، پنجاب میں ایک روز کے دوران مزید 60 ہلاکتیں ، جبکہ 1873 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعداوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹےمیں 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہے اور 7 لاکھ 52 ہزار 712 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 951 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 60 ہلاکتیں ہوئیں ، اس کے علاوہ صوبے میں ایک روز کے دوران مزید 1873 نئے کیسز سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 791، ننکانہ 18، قصور 28، شیخوپورہ 15، راولپنڈی 104، جہلم 7، اٹک 2، چکوال 6، مظفرگڑھ 27، حافظ آباد 14 اور گوجرانوالہ 28 میں کیسز رپورٹ ہوئے ۔ سیالکوٹ 11، نارووال 1، گجرات 27، منڈی بہاؤالدین 22، ملتان 178، خانیوال 22، راجن پور 8، لیہ 3، ڈیرہ غازی خان 9 اور وہاڑی میں 21 کیس سامنے آئے ۔

اعدوشمار کے مطابق فیصل آباد 161، چنیوٹ 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ 13، جھنگ 28 اور رحیم یار خان میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرگودھا 56، میانوالی 32، خوشاب 2، بہاولنگر 6، بہاولپور 57، لودھراں 7، بھکر 49، ساہیوال 13، پاکپتن 3 اوراوکاڑہ میں 7 کیس سامنے آئے۔