مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین حلف نہیں لےسکتے،بیرسٹرگوہر 

 مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین حلف نہیں لےسکتے،بیرسٹرگوہر 
کیپشن: Members of reserved seats cannot take oath, Barrister Gohar

ایک نیوز:بیرسٹرگوہرخان کاکہناتھاکہ مخصوص نشستوں پرآنےوالےاراکین حلف نہیں لےسکتے۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ ہماری ریزرو سیٹیں ہمیں دی جائیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہماری مخصوص سیٹیں ہمیں دی جائیں، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 86 امیدواران قومی اسمبلی میں ہیں۔
بیرسٹر گوہرکامزیدکہناتھاکہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا، پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیاہے، مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین حلف نہیں لےسکتے۔