پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کردیے

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کردیے
کیپشن: Pakistan Navy has deployed warships in the Arabian Sea

ویب ڈیسک: پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کردیا ہے، پاکستان کے تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاری ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ کرتے ہیں۔