ویرات کوہلی کی’’ سست سنچری ‘‘سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ویرات کوہلی کی’’ سست سنچری ‘‘سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
کیپشن: ویرات کوہلی کی’’ سست سنچری ‘‘سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک :ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میں سُست ترین سنچری سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔
ویرات کوہلی نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے جاری سیزن میں راجستھان رائلز کے خلاف ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی سنچری 67 گیندوں میں مکمل کی جو آئی پی ایل کی تاریخ کی مشترکہ سُست ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل 2009 میں منیش پانڈے نے 67 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
کوہلی نے خود اننگز کے درمیانی وقفے کے دوران مشکل حالات کا اعتراف کرتے ہوئے پچ پر اسکور کرنے میں درپیش مشکلات کا اعتراف کیا۔ فلیٹ دکھائی دینے کے باوجود کوہلی نے انکشاف کیا کہ پچ آسان اسکورنگ کے لیے سازگار نہیں تھی۔