گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیرنہ کی جائے،وزیراعظم

گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیرنہ کی جائے،وزیراعظم
کیپشن: گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیرنہ کی جائے،وزیراعظم

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی،خریداری میں کسی قسم کی دیرنہ کی جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم  نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں. کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے.گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا. 

وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.