ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،3دہشت گردہلاک

ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،3دہشت گردہلاک
کیپشن: ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،3دہشت گردہلاک

ایک نیوز:سکیورٹی  فورسز کا ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف حنزلہ اور ریحان کے نام سے ہوئی ۔ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حالیہ اغوا میں بھی ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔