قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری شروع

قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتی کی انکوائری شروع
کیپشن: قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتی کی انکوائری شروع

ایک نیوز:نیب نے قومی اسمبلی میں300سےزائد افراد کی غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری شروع کردی ۔

نیب قومی اسمبلی میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے دور میں تین سو سے زائد افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے کی انکوائری کررہاہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے قومی اسمبلی سے گزشتہ پانچ سالوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔نیب کو بھرتیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ریکارڈ موصول ہونے کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔پہلے سلسلے میں قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ضرورت پڑی تو دونوں سابقہ اسپیکرز کو تحقیقات کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

نیب کی جانب سے قومی اسمبلی کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے نوٹس بھیج دیا گیا۔