گندم سکینڈل پروزیراعظم کا ایکشن،سیکرٹری قومی تحفظ خوراک برطرف

گندم سکینڈل پروزیراعظم کا ایکشن،سیکرٹری قومی تحفظ خوراک برطرف
کیپشن: گندم سکینڈل پروزیراعظم کا ایکشن،سیکرٹری قومی تحفظ خوراک برطرف

ایک نیوز:وزیراعظم کا گندم سکینڈل پرایکشن،وفاقی سیکرٹری قومی تحفظ خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اضافی گندم اور مہنگی کھاد خریدی اسکینڈل میں پیش رفت سامنے آ گئی۔وزیراعظم شہباز شریف  نےوزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی حکام پر شدید برہمی کااظہار کیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کیپٹن ریٹائر محمد آصف کے خلاف سخت ایکشن لیتےہوئے عہدے سے فارغ کردیاگیا۔کیپٹن ریٹائر محمد آصف کو نگران وزیر اعظم کی مشاورت سے چارج دیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گریڈ 22کے افسر فخر عالم کو وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل  فوڈ سیکیورٹی تعینات کردیاگیا۔