اسرائیل نے ڈبلیو ایچ او کوالشفاہسپتال تک رسائی دیدی

اسرائیل نے ڈبلیو ایچ او کوالشفاہسپتال تک رسائی دیدی
کیپشن: اسرائیل نے ڈبلیو ایچ او کوالشفاہسپتال تک رسائی دیدی

ویب ڈیسک:اسرائیل نے بدترین جنگی جرائم کے بعد عالمی ادارہ صحت   کی ٹیم کو الشفا اسپتال کی رسائی دے دی جس کے بعد وہاں کی ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بعض لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر ہیں جبکہ لاشوں کے سڑنے اور بدبو کا منظر ہولناک ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے مطابق کم از کم 5 لاشیں کھلے آسمان اور دھوپ تلے ہیں، موت پر عزت انسانیت کا اہم ترین تقاضہ سمجھا جاتا ہے۔  نظام صحت کی ریڑھ سمجھا جانے والا الشفا اسپتال اور اس کے اثاثے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔