ریاست کو عمران خان سے نمٹنا ہوگا، مریم نواز کا دوٹوک پیغام

ریاست کو عمران خان سے نمٹنا ہوگا، مریم نواز کا دوٹوک پیغام
کیپشن: State has to deal with Imran Khan, Maryam Nawaz's blunt message(file photo)

ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں اس سے نمٹنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں مؤقف مشروط ہے اگر فوج غیر جانبدار رہی تو کیچڑ اچھالوں گا۔ اگر عدالتوں نے میرے جرائم کو قانونی قرار نہ دیا تو ان کے خلاف بولوں گا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ اگر الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کی چوری کو بے نقاب کیا تو ان کی سالمیت پر حملہ کروں گا، اس لعنت سے نمٹنا پڑے گا۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ان ماؤں کو سلام جو اپنی گود میں بیٹوں کو دھرتی کی حفاظت کا درس دیتی ہیں، ان کی شہادت پر دعا کرتی ہیں وطن ہمیشہ قائم رہے۔