وزیرخارجہ کی آذربائیجان اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں

وزیرخارجہ کی آذربائیجان اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں
کیپشن: وزیرخارجہ کی آذربائیجان اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں

ایک نیوز :وزیرخارجہ اسحاق ڈار سےدورہ گیمبیا میں آذربائیجان اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ملاقات کی ۔دونوں فریقن نےدوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کااظہار کیا ۔

ملاقات میں  سیاسی سطح پر بات چیت اور دوطرفہ تلعقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر ذور دیا گیا۔باکو کو COP29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر وزیر خارجہ نے مبارکباد دی۔موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی بھی تعریف کی۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے  ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات اور دوستی کے مضبوط بندھن پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔