پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے روانہ
ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہورسےکولمبوکے لیےروانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیم آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 11 سے 13 تاریخ تک تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16جولائی سے گال میں کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔