پیر محل، بارات میں موبائل فونز کی برسات، ویڈیو وائرل

پیر محل، بارات میں موبائل فونز کی برسات، ویڈیو وائرل
کیپشن: پیر محل، بارات میں موبائل فونز کی برسات، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک : ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں بارات میں نوٹوں کے ساتھ موبائل فونز کی برسات کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر محل کے نواحی علاقے سے آنے والی بارات میں ٹرک کے ذریعے لاکھوں روپے اور موبائل فونز نچھاور کیے گئے۔پیر محل کے نواحی گائوں 680/21 گابے سے نوجوان کی بارات دس کلو میٹر کا سفر طے کرکے پیر محل پہنچی تو پورے راستے میں نوٹ اور موبائل فونز برسائے گئے۔

باراتیوں کی جانب سے سیکڑوں کی تعداد میں موبائل فونز پھینکے گئے جنہیں لوٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل پنجاب کے شہر نارووال میں شادی پر20لاکھ روپے کے نوٹ نچھاور کیے گئے تھے۔بیرون ملک مقیم نوجوان شہباز جٹ کی شادی میں 20لاکھ کے نوٹ نچھاور کیے گئے۔شادی میں دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے نوٹ نچھاور کیےگئے۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں منڈی بہا الدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب کے دوران نوٹوں کی بارش کردی گئی تھی، باراتیوں میں موبائل فونز بھی تقسیم کیے گئے تھے۔