تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل
کیپشن: تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل

ایک نیوز :تحریک انصا ف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کی سربراہی عمر ایوب کریں گے،سیاسی کمیٹی تمام فیصلے کرے گی اور کور کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی،سیاسی کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہے۔کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، عاطف خان، شیر افضل مروت شامل ہیں ، شبلی فراز، اسد قیصر اور شاہ فرمان بھی سیاسی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔خالد خورشید، عون عباس بپی، روف حسن، حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔