بے قابو ٹرک باراتیوں کی کار سے ٹکرا گیا

کار میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے
کیپشن: کار میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے

ایک نیوز نیوز:  چیچہ وطنی میں  بوریوالہ روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے ۔  بوریوالہ روڈ پر بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر  ماردی جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق بوریوالہ میں  تیز رفتار ٹرک نے روڈ کی سائیڈ پر کھڑے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا ۔ موٹر سائیکل کا نمبر موٹر سائیکل نمبر 3412  تھا۔   خوش قسمتی سے  نوجوان عدیل  نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ محفوظ رہا جبکہ ٹرک موٹر سائیکل کو کچلنے کے بعد بے قابو ہوکر بارات والی کار سے ٹکرا گیا۔ کار میں سوار ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔