ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے پر پابندی عائد

ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے پر پابندی عائد
ریاض: سعودی عرب کی جانب سے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرا عمرہ ادا کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرے کا کہنا ہے کہ ایک عمرے کے بعد 10 روز کا وقفہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ 10 روز سے کم وقفے پر عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث مملکت میں دوبارہ کرفیو کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق بڑی تعداد میں کیسز ریکارڈ ہونے کی بنیادی وجہ ویکسی نیشن نا کروانا یا ادھوری ویکسین لگوانا ہے کیونکہ شدید نگہداشت والے مریضوں میں زیادہ تعداد ان ہی مریضوں کی ہے۔
آئندہ آنے والے دنوں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں موجودہ صورت حال گزشتہ صورت حال سے کہیں بہتر ہے لیکن شہریوں کو حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔