مرد کی چارشادیوں کے سوال پر مریم نفیس کاسخت ردعمل

مرد کی چارشادیوں کے سوال پر مریم نفیس کاسخت ردعمل
کیپشن: مرد کی چارشادیوں کے سوال پر مریم نفیس کاسخت ردعمل

ایک نیوز:اداکارہ مریم نفیس نے مرد کی چارشادیوں کے سوال پرکہا کہ ممکن ہی نہیں مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے۔
 اداکارہ مریم نفیس نے’’ایک نیوز‘‘کے پروگرام ’’مائنڈ نہ کرنا‘‘میں شرکت کی ۔

پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ مرد ایک ساتھ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے اور وہ چاروں بیویوں کو خوش بھی رکھ سکتا ہے۔
جس پر مریم نفیس نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے۔ وہ اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی اور اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ انہیں کہیں گی کہ پھر وہ انہیں چھوڑ دیں۔ مرد چار شادیاں بھلے کرے لیکن بیک وقت چار شادیاں نہیں کر سکتا، کیوں کہ وہ بیک وقت ہر بیوی کو خوش نہیں رکھ سکتا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے اور وہ مذہب اسلام کے احکامات کو تسلیم کرنے سمیت ان کا احترام بھی کرتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی گئی ہے، وہیں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مرد انصاف کر سکے تو ایک سے زائد شادیاں کرے۔